پشاور ، ون کلک SOS الرٹ کال سروس کے تحت صوبہ بھر میں موبائل پر 2866 ریسکیوسافٹ وئیر نصب ،

11032تعلیمی اداروں / سکولوں کی رجسٹریشن کرالی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:55

پشاور ، ون کلک SOS الرٹ کال سروس کے تحت صوبہ بھر میں موبائل پر 2866 ریسکیوسافٹ ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) ون کلک SOS الرٹ کال سروس کے تحت صوبہ بھر میں اب تک موبائل پر 2866 ریسکیوسافٹ وئیر نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ 11032تعلیمی اداروں / سکولوں کی رجسٹریشن کرائی جا چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ون کلک SOSالرٹ کال سروس متعارف کرایا گیا۔

یہ سسٹم سیف سٹی پراجیکٹ پاکستان کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ اگرکسی جگہ پر دہشت گردی کا کوئی واقع پیش آتا ہے یا سکول پر حملہ ہوتاہے تو اس صورت میں پولیس، سکول انتظامیہ اور عوام ملکر کس طرح متحرک ہو نگے؟ اور اس سلسلے میں کیا ضروری حفاظتی اقدامات کئے جائیں؟۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے ایک سسٹم بنایا گیا ہے۔ جو بڑاUser Friendly اور نہایت ہی آسان ہے۔

اس کے تحت اینڈرائیڈ فون پر مبنی موبائل فون کے ایک بٹن کو دبانے سے سکول انتظامیہ کس طرح فوری طور پر متحرک ہوسکے گی اور بٹن دبانے سے پولیس کو پتہ چل جائیگا کہ یہ واقعہ کس نوعیت کے سکول میں کہاں پر واقع ہوا اور اسمیں پڑھنے والے بچوں کی عمریں کیا ہیں۔ اس سکول کا پولیس کے انتظامیہ سے فاصلہ کتنا ہے اور وہاں جانے والے آسان ترین راستے کونسے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کے لیے پولیس کے تمام ہی شعبوں کو اطلاع پہنچ جائیگی اور ہر کوئی فوری طور پر متحرک ہو جائیگا۔

نہ صرف پولیس بلکہ ایمرجنسی کے تمام ادارے، ریسکیو ، ہسپتال اور فائربریگیڈ کے تمام متعلقہ ادارے بھی متحرک ہونگے۔ اس قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے پولیس کی تمام کے تمام شعبہ جات یعنی فوری ریسپانس فورس ، تھانہ جات ، پولیس موبائلیں،ایلیٹ فورس اور پولیس لائن کی ریزرو پولیس بیک وقت متحرک ہوگی۔ کسی بھی جگہ پر کسی سکول کی طرف سے بھی SOS کال پولیس کنٹرول پر موصول ہونے کے پانچ سے چھ منٹ کے اندراندرپولیس وہاں پر پہنچ سکے گی۔

موجودہ حالات میں یہ تمام اداروں کی ضرورت بن چکی ہے۔ ون کلک SOS الرٹ سروس کو متعارف کرانے کیلئے ایک سیکورٹی ورکشاپ کا احتتام بھی کیا گیا تھا جس میں تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی گائید لائنز پر بریفنگ دی گئی تھی اور اُن پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس سسٹم کے تحت صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں اب تک موبائل پر 2866 ریسکیو سافٹ وئیر نسب کر دئیے گئے ہیں جبکہ 11032 تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کرائی جا چکی ہے اس طرح 2905 تعلیمی اداروں / سکولوں کے گوگل پر نقشے بنائے گئے ہیں جبکہ 5273 تعلیمی اداروں / سکولوں کو اس سسٹم پر جلد از جلد پوری عمل در آمد کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :