کوہاٹ شہر سے تین افغان جعلساز گرفتار، جعلی شناختی دستاویزات برآمد

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:51

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء)کوہاٹ شہر سے تین افغان جعلسازوں کو گرفتار کرکے جعلی شناختی دستاویزات برآمد کر لئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کے حوالے سے حکومتی احکامات کی روشنی میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او محمد اقبال مومندنے خفیہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ شہر سے پیوست پرانا مالمنڈی کے علاقے میں اچانک چھاپہ مار اجہاں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر دو افغان جعلسازوں تازہ گل ولد صاحب گل اور نصیر ولد غلام دستگیرساکنان افغانستان کو حراست میں لیکر جعلی افغان نیشنل کارڈز برآمد کر لئے جبکہ سٹی تھانہ سے منسلک کوہاٹ ہنگو رووڈ سٹی پولیس چیک پوسٹ پر ایس ایچ او موصوف نے دوران ناکہ بندی کوہاٹ شہر میں داخل ہونے کی کوشش میں ا فغانستان کے صوبہ ننگر ہار سے تعلق رکھنے والے افغان باشندے دلاور خان ولد زر گل کو جعلی افغان نیشنل کارڈ سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے بقول ملزمان نے غیر قانونی رہائش پزیر افغانیوں کی ایمیگریشن قوانین کے تحت ملک بدر کئے جانے کے زمرے سے خود کونکالنے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی چھان بین کے دوران گرفتاری کے خوف سے افغان مہاجرین کے ضلعی کمشنریٹ آفس کے ریکارڈمیں موجوددوسروں کے سیریل نمبرپرجاری ہونے والے ریکارڈ یافتہ شناختی کارڈز پر اپنے تصاویر چسپاں کر کے متبادل طور پر افغان قومیت کے جعلی شناختی کارڈز تیار کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی نے زیر حراست تینوں ملزمان کے خلاف جعلسازی اور 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں مزیدتحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن بیورو کے حوالے کر دیا ہے۔