ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام تیس رکنی ٹیم کلچراینڈ سپورٹس ایکسچینج ٹورکیلئے لاہور کیلئے روانہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:49

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام تیس رکنی ٹیم کلچراینڈ سپورٹس ایکسچینج ٹورکیلئے لاہور کیلئے روانہ ، ڈیلی گیشن پانچ دن تک لاہور کے تاریخی مقامات ، تعلیمی اور سپورٹس کے مختلف گراؤنڈز اور دوسری تعمیرات کا دورہ کریگی ، ڈائریکٹر یوتھ آفیئر ارشد حسین نے ڈیلی گیشن کو رخصت کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے پورے ایمانداری سے کوششیں کررہی ہیں ۔ اور یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے طلباء اور طلبات کیلئے سٹڈی ٹورر اور کلچر اور سپورٹس ایکسچینج پروگرام ترتیب دیا ہے ۔ انہوں نے کہ خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ کے تعلیمی اداروں سے پانچ سو سے زائد طلباء نے رجسٹریشن کی ہے جن میں تیس طلباء کو لاہور کے دورے پر بھیجا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل فری ہے اور شفا ف رکھا گیا ہے تاکہ طلباء اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ فیمیل کا بھی ٹوور کا اہتمام کیاگیا ہے ۔اور یہ ٹوور اسلام آباد ، ٹیکسلا اور تخت بھائی کے لئے رکھاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سے تیرا اپریل کراچی کیلئے ٹور کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ ان ٹوورز دوران طلباء ایک دوسرے کے کلچر سے واقیفیت کے ساتھ ساتھ معلومات سے بھی مستفید ہوتے ہیں ۔

سٹوڈنٹ کے درمیان ، مختلف کھیلوں کے سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیاگیا ہے جس میں مختصر دوڑ ، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، اور والی بال کے مقابلے نمایاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس میں کلچر ہیرٹیج کے تحفظ کیلئے بھی ایورینس دی جاررہی ہے تاکہ نوجوان آنے والے چیلنجوں کا بحوبی مقابلہ کرسکیں ۔ نوجوانوں کیلئے بیرون ملک دوروں کا بھی اہتمام کیاگیا ہے اور مختلف ڈیلی گیشن جاپان اور چائنا جیسے ممالک کے دوروں پر بھیجے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :