مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کا یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سردار خان مومند کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:49

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین نے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سردار خان مومند کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت شعبہ خواتین کی صوبائی صدر طاہرہ بخاری ایم این اے،جنرل سیکرٹری شاہین حبیب الله،صوبیہ خان اور آمنہ سردار ایم پی ایز نے کی ۔ خواتین نے سردار مومند کے قتل اور قاتلوں کی تاحال گرفتاری نہ ہونے پر پلے کارڈز اٹھا رکے تھے جن پر صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ بیرونی سرمایہ کاروں کو صوبے میں لانے کی بات کرتی ہے جبکہ یہاں مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کو ائے روز بھتے کی پرچیاں وصول ہونے کے بعد دن دہاڑے قتل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ صوبے میں امن وامان نام کی کوئی شے موجود نہیں۔انھوں نے کہا جبکہ حکمران بنی گالہ کے احکامات کی بجا آوری میں مصروف ہیں ۔انھوں نے کہا کے کئی روز گزرنے کے باوجودکسی حکومتی اہلکار یا انتظامی آفسر کو سردار مومند کے لواحقین سے تعزیت تک کی توفیق نصیب نہیں ہوئی انھوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :