صوبائی حکومت تعلیم او ر صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، مشتاق غنی،

صوبے کے25سرکاریسکولوں کو ماڈل سکولوں میں تبدیل کر دیا گیا ،اب اساتذہ بچوں کو اچھی تعلیم اور ان کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں،ایبٹ آباد بورڈ اکسیویں تعلیمی سیمینا ر سے خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:41

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ اور نشریات و ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم او ر صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،صوبے کے25سرکاریسکولوں کو ماڈل سکولوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو اچھی تعلیم دیں اور ان کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔

مشتاق احمد غنی نے کہا کہ حکومت نے این ٹی ایس نظام اس لئے متعارف کرایا ہے کہ قابل اساتذہ پیدا کیے جا سکیں تاکہ وہ بچوں کی بہتر تربیت کر سکیں ۔امسال پندرہ ہزار اساتذہ کو بذریعہ این ٹی ایس بھرتی کیا گیا ہے اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے سکولو ں میں خاص کورس کروایا جا ئے گا جس میں بچوں کی لکھائی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی بھی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور حکومت مل کر کام کریں تو ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔ایبٹ آباد بورڈ کے اکسیویں تعلیمی سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا کرے گی ،یکساں نظام تعلیم رائج کرنا موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے جس سے غریب اور امیر کے درمیان فرق مٹ جائے گا اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن مردانہ ایبٹ آباد ضیاء الدین اور ڈی ای او زنانہ ثمینہ الطاف ،چےئرمین بورڈ الیاس نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ، بچوں اور اوالدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :