حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی میں موجود دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو نہیں چھوڑے گی،رانا تنویر،
مسلم لیگ ( ن ) نے 90 کی دہائی میں بھی کراچی آپریشن کیا اور اب بھی آپریشن کر رہی ہے ، آپریشن کسی خاص سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے تاہم اس گند کو صاف کرنا پڑے گا اور اس میں ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے، پریس کانفرنس اور خصوصی انٹرویو
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:30
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی میں موجود دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو چھوڑے گی نہیں ۔ مسلم لیگ ( ن ) نے 90 کی دہائی میں بھی کراچی آپریشن کیا اور اب بھی آپریشن کر رہی ہے ، پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں ایک پریس کانفرنس اور خصوصی انٹرویو میں رانا تنویر نے کہا کہ آپریشن کسی خاص سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے تاہم اس گند کو صاف کرنا پڑے گا اور اس میں ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ اکنامک کو ریڈور کے بارے میں کے پی کے کے خدشات بے بنیاد ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
رانا تنویر نے کہا کہ گوادر پورٹ کے معاملہ پر کسی خلیجی یا اسلامی ملک کا کوئی دباؤ نہیں ہے ۔(جاری ہے)
جب تک شاہرائیں مکمل نہیں ہو جاتیں بندرگاہ پوری طرح آپریشنل نہیں ہو سکتی ا یک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ا ے پی سی ( بکتر بند ) گاڑیاں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں ۔ سندھ حکومت نے عدم اعتماد کر کے تجاوز کیا تاہم وہ کسی بھی ملکسے کوئی بھی سامان خریدنے کی مجاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سستی پاکستانی ساختہ بکتر بند گاڑیاں پنجاب حکومت خریدنے میں دلچسپ رکھتی ہے جس کے بعد خدشات بے بنیاد ثابت ہو جائیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.