طالع آزما کو قربانیوں سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، سید صلاح الدین،

بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے والے عسکریت پسند کے حوصلے بلند ہیں ، چیرمین متحدہ جہاد کونسل

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) حزب المجاہدین سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین نے کٹھوعہ پولیس سٹیشن حملے میں جاں بحق مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجاہدین کی قربانیوں نے اس حقیقت کو واضح کیا ہے کہ بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے والے عسکریت پسندوں کے حوصلے بلند ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے وہ خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

صلاح الدین نے کہا کہ مجاہدین حریت پسند عوام کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے ہر محاذ پر سرگرم عمل ہیں اور آنے والے وقت میں یہ جدوجہد مزید شدت اور پوری قوت سے اپنی منزل کے حصول کے لئے جاری رہے گی ۔ سید صلاح الدین نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کسی بھی طلاع آزما کو اس مقدس خون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :