کوئٹہ ،یاب روڈ کلی شاہونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی شاہونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افرا نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو شہید کیا ہے پولیس اہلکار کے قتل کے بعد نامعلوم افراد کے خالف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔