پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 57 ماہی گیر کشتیاں بھارت کو واپس کر دیں

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:27

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 57 ماہی گیر کشتیاں بھارت کو واپس کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 57 ماہی گیر کشتیاں بھارت کو واپس کر دیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 57 بھارتی ماہی گیر کشتیاں بھارت کے حوالے کر دی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کشتیوں کو گزشتہ سال مئی کے مہینے میں پاکستانی سمندری حدود سے تحویل میں لیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے بھارت کا 8 رکنی وفد بھی 9 مارچ کو پاکستان کا دورہ کر چکا ہے جس میں انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی ہے جس کے بعد بھارتی کشتیاں بھارت کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ادارے نے کشتیوں کو اچھی حالت میں رکھا ہوا تھا تاہم بھارتی دورہ کرنے والی ٹیم نے ان کشتیوں کی تھوڑی سے مرمت کر کے انہیں دوبارہ پانیوں میں چلنے کے لئے بالکل بہترین بنایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :