طاقت کے زور پر سیاست کرنے والوں کے لئے نظام میں کوئی جگہ نہیں،شاہ محمود قریشی،

کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی حمایت سے کیا گیا ہے کراچی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کسی سیاسی جماعت یا فرد واحد کے خلاف نہیں بلکہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف ہے،کور کمیٹی اجلاس میں اسمبلیوں میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا،،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طاقت کے زور پر سیاست کرنے والوں کے لئے نظام میں کوئی جگہ نہیں ۔ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی حمایت سے کیا گیا ہے کراچی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کسی سیاسی جماعت یا فرد واحد کے خلاف نہیں بلکہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کراچی میں امن چاہتے ہیں پرامن کراچی کے لئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی ضرورت ہے پرامن کراچی کے لئے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

ٹارگٹڈڈ آپریشن کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مزدوروں کو انصاف دلانے کے لئے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ر ہنماء کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے عوام کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے کردار ادا کیا ہے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر تمام کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جوڈیشل کمیشن کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں کا کردار مثبت رہا ہے سیاسی جرگہ کو خراج تحسین پیش کرنے ساتھ ساتھ اعزاز احسن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں اسمبلیوں میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں ملک بھر میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی ۔

کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :