یکم اپریل سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:21

یکم اپریل سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی شروع کرنے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) یکم اپریل سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی شروع کردی جائیگی اس ضمن میں تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں محکمہ سوئی گیس کے ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم اپریل 2015ءء سے صوبہ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو سی این جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر اقدامات کئے جارہے ہیں تمام ریجنل آفس سے اس ضمن میں رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے کہ سی این جی اسٹیشن ماہانہ کتنی گیس استعمال کرتے ہیں تاکہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار چھٹیاں بھی مقرر کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :