بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ،سراج الحق،

بلوچوں کے وسائل اس خطے پر خرچ کرنے سے تبدیلی آئیگی، ساحل اور وسائل کو محفوظ بنانے اور یہاں کی حالت بدلنے کی ضرورت ہیں،امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے بلوچوں کے وسائل اس خطے پر خرچ کرنے سے تبدیلی آئیگی بلوچستان کے ساحل اور وسائل کو محفوظ بنانے اور یہاں کی حالت بدلنے کی ضرورت ہیں۔قوم حقیقی تبدیلی اسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بلوچستان کے تمام علاقے خزانوں اورقدرتی سائل سے مالامال مگر اس کے ساتھ ساتھ محرومی ،غربت ،بے روزگاری کے بھی شکار ہیں حکومتی عدم توجہ سے احساس محرومی جنم لے رہی ہے ۔

جماعت اسلامی حقیقی انقلابی اسلامی تبدیلی لائیگی تاکہ قوم کو پریشانیوں ،جہالت ،آمریت اور اشرافیہ سے نجات مل سکیں۔ حکومت ساحلی شہر گوادر کی ترقی ،ماہی گیروں نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی طور پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں ،نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے میرٹ واہلیت کو پیش نظر رکھیں ۔

(جاری ہے)

اقرباء پروری رشوت اور شاٹ کٹ راستوں نے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے ۔

بلوچستان کے معدنیا ت،وسائل ،خزانے اور ساحل کو بلوچستان کی محرومی ختم کرنے پر خرچ کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ بلوچستان کے مظلوم عوام سے مزید زیادتیاں نہیں ہونے دیں گے ۔ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کو بلوچستان کے حقوق دیکر محرومیوں کا ہرصورت ازالہ کرناہوگا ۔بلوچستان کے عوام خوشحال ہوں گے تو پاکستان بھی خوشحال ہوگا ۔بلوچستان کے عوام کو معاشی آئینی حقوق ،نوجوانوں کوتعلیم وروزگار اورترقی کے یکساں مواقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

جماعت اسلامی اسلامی پاکستان میں بلوچستان کو خوشحال تر بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں معززین کیساتھ نشست،جماعت اسلامی ارکان وامیدواران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ ، نائب امیر صوبہ مولاناہدایت الرحمان بلوچستان ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین بلوچ، امیر ضلع گوادر سعید احمد بلوچ ودیگر بھی تھے ۔

قبل ازیں گوادر میں ایم پی اے حمل کلمتی نے سراج الحق کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا۔بعد ازاں سراج الحق نے گوادر فورٹ کا وزٹ کیا اور چیئرمین گوادر فورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی نے پاک چائینا اقتصادی راہداری پربریفنگ دی سراج الحق نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ سے علاقے میں ترقی وخوشحالی آئیگی اس میں تبدیلی کے اشارے دیکر متنازعہ نہ بنایاجائے ۔

بعدازاں سراج الحق نے وفد کے ہمراہ بی این پی کے ضلعی راہنما غفورہوت،جماعت اسلامی کے رکن محمد یونس،مسلم لیگ کے ضلعی راہنما عبدالحمیدحاجی کے رشتہ داروں کی فوتگی پران کے گھروں جاکر الگ الگ تعزیت کی ۔ اس دوران بی این پی کے راہنما سردار اختر جان مینگل نے فون پر سراج الحق سے گفتگو کی گوادر آمد پر خوش آمدید ،گوادر وصوبے کے مسائل پر گفتگو کی سراج الحق نے سرداراختر مینگل جماعت اسلامی کے مرکز منصور آمد اور بلوچستان وخطے کی صورتحال مسائل کے حل کے حوالے سے مشاورت وگفتگو کی دعوت بھی دی ۔