ژوب، جرائم کی روک تھام میں تعاون کے حوالے سے فیوں اور علمائے کرام کا خصوصی اجلاس بلایاہے ،انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس عاملیش خان

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:18

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس عاملیش خان اور ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او ژوب زھد افضل نے امن وامان برقراراور جرائم کی مکمل روک تھام میں تعاون کے حوالے سے پولیس تھانہ ژوب میں صحا فیوں اور علمائے کرام کی خصوصی اجلاس بلائی گئی اجلاس میں مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا اللہ داد کاکڑ،مولوی نادر شاہ خطیب شیخان مسجد،مولانا سید عبداللہ شاہ حریفال خطیب جامع مسجد نزد سی ایم ایچ ،نجیب اللہ مندوخیل،صحافیوں میں سردار غلام سرور شیرانی ،رفیق مندوخیل، محمودخان حریفال اور دیگر شامل تھے ڈی پی او زاھد افضل نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کر نے میں عوام، علمائے کرام اور خاص کی صحا فیوں کی تعاون کے بغیر پولیس کو مکمل کامیابی نہیں مل سکتی انہوں نے کہا یہ ہم سب کا شہر ہے اور اس کی حفاظت کرنا صرف پولیس نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پولیس مجرم پکڑ لیتی ہے مگر اگلے دن اُن کو زمانت مل جاتی ہے عدالت میں مجرم سے پہلے اُس کا چالان طلب کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پولیس پر اعتماد ختم ہورہا ہے اُنہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد اکی بحالی ور جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی میں جو کردار بہتر انداز میں میڈیا ادا کرسکتا ہے کوئی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کبھی بھی جرائم پیشہ عناصر کی سر پرستی نہیں ہوگی اور نہ برداشت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :