دنیا جان گئی دھمکیاں اور پابندیاں غیر موثر طریقے ہیں‘ حسن روحانی،

ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حق کو مستحکم کیا اور پابندیوں کے شکنجے کو توڑ دیا ہے،ایرانی صدر کا نوروز تہوار پر قوم سے خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:17

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں واضح طور پر سمجھ چکی ہیں کہ جوہری پروگرام پر ایران سے بات کرنے کا واحد راستہ دھمکیوں یا پابندیوں کا نہیں بلکہ عزت و احترام ہے۔انھوں نے یہ بات نئے ایرانی سال کی ابتدا میں منائے جانے والے نوروز کے تہوار پر قوم سے خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حق کو مستحکم کیا ہے اور پابندیوں کے شکنجے کو توڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے ممالک اور بڑی قوتیں سمجھ چکی ہیں کہ دھمکیاں اور پابندیاں غیر موثر ہیں اور درست طریقہ یہ ہوگا کہ ایرانی قوم کے ساتھ بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزت کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔ ‘ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پابندیوں کو ختم کر دیا ہے اور وہ اپنے عظیم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

دنیا کے ممالک اور بڑی قوتیں سمجھ چکیں ہیں کہ دھمکیاں اور پابندیاں غیر موثر ہیں اور درست طریقہ یہ ہوگا کہ بضیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی قوم سے عزت کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔

حسن روحانی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ سمیت چھ چالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کر رہی ہیں اور کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ان کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں فقط دس روز رہ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک سال قبل نئے سال کی آمد پر ہم نے خطے میں موجود اپنے دوستوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا تھا۔تاہم اپنی گفتگو میں انھوں نے خطے کے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی امریکی صدر براک اوباما نے’نوروز‘ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبادکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے پاس اس وقت باہمی تعلقات کی نوعیت کی تبدیلی اور مختلف مستقبل کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :