دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے دہشت گردی کے مائنٹ سیٹ کا خاتمہ کیا جائے، رحمن ملک،
سیاسی جرگے نے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کروایا ہے ،اس فیصلے سے ملک میں جمہوری عمل مضبوط ہوگا ،دہشت گرد کوئی بھی ہوں بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے،میرے بھائی پر پیسوں کے حوالے سے الزامات غلط ہیں،میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے مائنٹ سیٹ کا خاتمہ کیا جائے ۔سیاسی جرگے نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کروایا ہے اور ہماری سفارشات پر دونوں کے درمیان نہ صرف کامیاب مذاکرات ہوئے بلکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوا ۔
اس فیصلے سے ملک میں جمہوری عمل مضبوط ہوگا ۔وہ ہفتہ کو بلاول ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کے دشمن ہیں ۔کراچی میں رینجرز پر حملہ ملک دشمن عناصر نے کرایا ہے ۔کراچی میں بھی طالبان موجود ہیں ۔ان کے خلاف مربوط کارروائی کی جارہی ہے تاہم جنوبی پنجاب میں بھی آپریشن کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے بھائی پر پیسوں کے حوالے سے جو الزامات لگائے جارہے ہیں وہ غلط ہیں ۔
الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اس الزام کو ثابت کریں ۔الزام لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں نوگوایریاز کے خاتمے کے لیے بیریئرز ہٹائے جارہے ہیں تو یہ اچھا اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کوئی بھی ہوں ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔ہمارے دور میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ ایک جرائم پیشہ شخص ہے اس کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے درمیان رابطے ہیں اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے بات چیت ہوتی رہتی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.