سفارش نہ پیسہ ، پھر بھی گاڑی مل گئی،خوش نصیب خوشی سے نہال،
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہمارے خواب کو خوبصورت تعبیر دی ہے،خوش نصیب افرادکی سکیم کی شفافیت پروزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین
ہفتہ 21 مارچ 2015 21:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) ”وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روز گار سکیم“کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب مرد و خواتین نے سکیم کی شفافیت اورمیرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں گاڑیاں ملنے کی بہت خوشی ہو رہی ہے -ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ بغیر سفارش یا پیسے کے گاڑیاں مل سکتی ہیں لیکن وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہمارے خواب کو خوبصورت تعبیر دے کر ثابت کیا ہے کہ پنجاب میں صحیح معنوں میں جینوئن کام ہوتے ہیں،ہمیں کسی سے نہیں کہنا پڑا بلکہ بینک آف پنجاب والے خود فون کر کے پوچھتے رہے -خوش نصیب خواتین ہماجاوید ،کاشفہ، شگفتہ او ردیگر نے کہاکہ زندگی میں پہلی بار کسی سکیم کے لئے اپلائی کیا اور جینوئن انداز میں گاڑی بھی مل گئی ہے-وزیراعلیٰ نے چابیاں تقسیم کرنے کے دوران خوش نصیب مرد وخواتین سے سکیم کی شفافیت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ سے کسی نے پیسہ تو نہیں لیا جس پر تمام افراد نے کہاکہ ہماری نہ کوئی سفارش تھی اور نہ ہی کسی نے ایک پائی تک طلب کی-خوش نصیب مرد وخواتین نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ گاڑیاں خود چلائیں گے اور باعزت روزگار کمائیں گے-انہوں نے میرٹ اور شفافیت پر گاڑیاں ملنے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں بھی دیں-
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.