ملک ہمارے اسلاف نے بڑی جدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے،میر عبدالرحیم کرد،

اس کی بقاء کیلئے سب کو ایک قوم ہونا پڑیگا ، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک قائم و دائم رہے گا،مئیر خضدار

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء)میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارے اسلاف نے بڑی جدوجہد اور لاکھوں جانیں قربانیاں دیکر حاصل کی ہیں انکی بقاء کے لئے ہم سب کو ایک قوم ہونا پڑیگا انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک قائم و دائم رہے گا ایف سی خضدارمیں امن و امان کے بحالی کے ساتھ ساتھ علم وادب کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے جو خوش آئیندامر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے ماڈل ہائی اسکول خضدار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ایف سی کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل تنویر احمد ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر سرکاری آفیسران قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ایف سی خضدار کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ضلع بھر سے اسکول اکالجز کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا تقاریر حمدو نعت اور ملی نغمے پیش کئے اول دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یہ امر ہمارے لئے انہتائی خوش آئیند ہے کہ ایف سی علاقہ میں امن وامان قائم کرنے کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھکر حصہ لے رہے ہیں اور یہ تعلیمی تقریب کے انعقاد اور تمام اخراجات ایف سی خضدار کی جانب منعقد کرنے سے عوا اور فورسز کو قریب لانے میں مدد ملیگی تقریب سے ایف سی کمانڈنٹ کرنل تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف سی کا ڈنڈا صرف ملک دشمن عناصر کے لئے ہیں پر امن خضدار کشت و خون میں نہلانے والوں کے لئے خضدار کی سر زمین تنک کردی گئی ہے ایف سی مکمل عوام دوست فورس ہے علاقے میں تعلیم انقلاب برپا کر نے کے لئے ایف سی اپنا بھر پور کردار اداکریگا تقریب کے انعقاد کرنے میں ایجوکیشن آفیسر عطاء محمد کے خدمات کو سراہا ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صلاحیتں دیکھ کر یہ کہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ خضدار کا مستقبل تابناک ہے آج خوشی کی بات یہ ہے کہ عوام ایف سی ضلعی انتظامیہ ملکر یوم پاکستان منارہے ہیں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تیار کردہ بس کی خضدار نال زہری وڈھ ودیگر علاقوں میں عوام نہ صرف استقبال کر رہے ہیں بلکہ ان پر پھول نچاور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہیں تقریب سے میر عبدالرحمان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بچیاں بھی ملالہ سے کسی طور پر کم نہیں تعلیم کی لئے انہوں نے بڑی قربانیاں اور تکالیف برداشت کی ہیں آٹھ سال بعد ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اسکولوں میں تعلیمی تقریب منارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی کمانڈنٹ اور ڈی سی خضدار قیام امن سمیت تعلیم پر توجہ دے رہی ہیں جس کی اس عمل کو خضدار کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خضدار میں جو امن قائم ہے اس کی نظیر پورے پاکستان میں نہیں ملتے اس امن کے روح رواں ایف سی کمانڈنٹ اور ڈی سی خضدار ہے بلدیاتی نمائندے اور یہاں کے پر امن شہری انکے ساتھ ہیں ۔