پی ایس ڈی پی کے تحت فاٹا کے لئے صرف 40 فیصد حصہ جاری کیا گیا ، میڈیا رپورٹ

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی 2014-15 کے تحت قبائلی علاقوں ( فاٹا ) کے لئے 11 ارب روپے مختص کئے ہیں تاہم حکومتی اعداد و شمار کے مطابق صرف 40 فیصد حصہ ہی فاٹا کے لئے جاری کیا گیا ہے یہ اعداد و شمار وفاقی وزیر برائے سرحدی امور اور ریاستی امور عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی میں پیش کئے جس میں کہا گیا ہے کہ 17 ارب روپے میں سے صرف 6832 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کو ختم ہونے میں چند مہینے رہ گئے ہیں تاہم یہ بات یقینی ہے کہ فاٹا کا علاقہ ترقیاتی فنڈز سے محروم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے تحریری جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی منظور شدہ گائیڈ لائنز کے مطاق زیادہ تر ترقیاتی سکیموں میں حکومتی اداروں اور تنصیبات کی بحالی اور استحکام شامل ہے اور زیادہ تر توجہ سروس ڈیلیوری پر ہے ۔ایک اپوزیشن رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس لئے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :