Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے،عمران خان،

ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات کرائی جائے گی، جوڈیشل کمیشن کا قیام عوامی دباؤ اور ڈی چوک دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے،سب سے پہلے ایوانوں میں بیٹھے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:25

جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے،عمران ..

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات کرائی جائے گی جوڈیشل کمیشن کا قیام عوامی دباؤ اور ڈی چوک دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں آئی ڈی پیز کیمپ اور 2002 سے بند سکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھیں ۔ عمران خان نے سکول میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پر سکول کی بندش کے حوالے سے شہری نے شکایت کی تھی جو 2002 سے بند تھا سکول اب کھل گیا ۔

(جاری ہے)

سکول کھلنے پر خوشی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور وزراء براہ راست ریڈیو پر عوام کے مسائل سنیں گے اور جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

کے پی کے تو دیگر صوبوں کے مثالی صوبہ بنائیں گے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی کشادگی کا کام شروع ہے ۔ تین ماہ میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تبدیل کر دیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو پاکستانی عوام کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیق ہو گی سب پتہ چل جائے گا کیا کیا ہو ا۔

الیکشن میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے دھاندلی کے تمام ثبوت پیش کریں گے ۔ 1970 کے الیکشن کے علاوہ تمام الیکشن کے بعد دھاندلی کے الزامات لگائے گئے الیکشن کو متنازعہ بنائے گئے لیکن کمیشن قائم نہیں ہو ا۔ لیکن پاکستانی عوام کے دباؤ اور دھرنے کی وجہ سے ملکی تاریخ یں پہلی بار جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا جس پر پاکستانی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں باقاعدہ طور پر طے کیا گیا تھا کہ کسی مسلح گروہوں کو برداشت نہیں کریں گے ایم کیو ایم خود بھی اس میں شامل تھا ۔کیا ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوانوں میں بھی کئی مسلح گروہ موجود ہیں سب سے پہلے ایوانوں میں بیٹھے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :