23مارچ یوم پاکستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، کرنل محمد فیصل

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:09

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء ) کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹس کرنل محمد فیصل نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبہ سے سرشار ہو کر منایا جائیگا۔یہ بات انہوں نے 23 مارچ کے حوالے سے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔کمشنر ژوب ڈویژن فواد ہاشم ربانی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی ، شاہ زیب کاکڑ، کرنل جنید ،میجر عامر اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23مارچ کا دن پاکستان کے قیام کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 75سال قبل قائد اعظم کی زیر صدارت جلسے میں مطالبہ کیاگیا کہ برصغیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں آزادی اور خودمختاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ مذہب ، تہذیب ، فلسفہ حیات ، معاشرت ،نظام زندگی اور مذہبی سیاسی، اقتصادی اور سماجی اعتبار سے آزاد قوم کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لورالائی اسکاؤٹس میں اسکول کے بچے 23مارچ کے حوالے سے تقاریر ،ملی و قومی نغمے اور ٹیبلو پیش کریں گے۔تقریب میں فوجی آفسران ،ضلعی و ڈویژنل آفیسران اوراساتذہ کرام خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :