شہریوں نے ناکام کھلاڑیوں کے پتلے الٹے لٹکا دیے

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:09

شہریوں نے ناکام کھلاڑیوں کے پتلے الٹے لٹکا دیے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)کپتان مصباح الحق، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کے گلے میں ہار، ناکام کھلاڑیوں کے پتلے الٹے لٹکا دیے گئے، کراچی میں کرکٹ کے مداحوں نے بھرپور تجزیہ کر کے اپنی ٹیم کے ہیرو اور ولن طے کر دیے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد آرام باغ میں انوکھا احتجاج کیا گیا،جہاں پتلوں کو جلا یانہیں گیا بلکہ جن کھلاڑیوں نے خراب کھیل پیش کیا انہیں الٹا لٹکا دیا گیا، اُن میں ناصر جمشید، بوم بوم شاہد آفریدی، سابق کپتان یونس خان اور کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر معین خان کے پتلے شامل ہیں۔

ورلڈ کپ میں جن کھلاڑیوں نے دل جیتے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ مظاہرین نے احتجا ج کے دوران مطالبہ کیا کہ حکومت ورلڈ کپ کی شکست کا نوٹس لے،نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔