راشدی ہاؤس نوڈیرو میں پیرصبغت اللہ شہید عرف سورہیہ بادشاہ کی برسی نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 20:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) راشدی ہاؤس نوڈیرو میں پیرصبغت اللہ شہید عرف سورہیہ بادشاہ کی برسی نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں سید سراج راشدی، فقیر محمد یوسف، فقیرمحمد منان،ارشاد علی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ برسی کے موقعہ پر پیرصبغت اللہ شاہ کو خراج تحسین پیش کیاگیا، اس موقعہ پر سراج راشدی نے کہا کہ سندھ دھرتی کے لیے اپنی کانذرانہ دینے وطن یا کفن کا نعرہ لگاکر فرنگی سرکار کو للکارنے والی عظیم انقلابی سندھی رہنما امام انقلاب شہید سید صبغت اللہ شاہ راشدی سورہیہ بادشہ کو 20مارچ کو انگریز سامراج نے شہید کیا اور ہزاروں حروں کو قید و بند اور پھانسی کی سزا سنادی گئی۔

متعلقہ عنوان :