پارلیمنٹ کی بالا دستی ہی تمام مسائل کا حل ہے جوڈیشل کمیشن پراتفاق سے سیاسی استحکام پید اہوگا‘ پیر اعجاز احمد ہاشمی

ہفتہ 21 مارچ 2015 20:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمشن کی تشکیل پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔اتفاق سے سیاسی استحکام پید اہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دھرنوں کے دوران بھی جمعیت علما پاکستان اور دیگر سنجیدہ سیاسی قوتیں عمران خان کو سمجھاتی ر ہیں کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل کا ہے ، ملک کسی سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

دھرنوں سے امن و امان کی صورت حال پیدا ہوئی۔یہ خوش آئند ہے کہ حکمران جماعت نے بھی اپنی گردن سے سریا نکال کر بات کی ہے تو متفقہ طور پر کمشن کی تشکیل کا معاہد ہ طے پاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امید ہے کہ باقی معاملات بھی خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں گے۔ انہوں نے زوردیا کہ تحریک انصاف اب پارلیمنٹ اورپنجاب اسمبلی کے بائیکاٹ کے خاتمے کا بھی اعلان کرکے اپنا کردا ر ادا کرے جس کا عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورتوانائی کے بحران کا پورے ملک کو سامنا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن مخلصانہ طریقے سے عوام کی خدمت کریں۔ صرف اقتدار کی جنگ تو لڑ ہی رہے ہیں۔ اپنی آنکھیں اور کان کھول کر حکمران خوشامدیوں کے چنگل سے باہر نکلیں زمینی حقائق کا سامنا کریں۔اس سے ان کی نیک نامی ہوگی۔
؂

متعلقہ عنوان :