ٹیکسلا ،سنی تحریک کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:57

ٹیکسلا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء)سنی تحریک تحصیل ٹیکسلا کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد ،حکومت سے ممتاز قادری کو رہا کرنے کا مطالبہ،سلمان تاثیر مرتد تھا، گستاخ رسول کا سر تن سے جدا کر کے ممتاز قادری نے کوئی گنا ہ نہیں کیا،ممتاز قادری انسانیت اور قوم کا ہیرو ہے،سنیوں کی اکثریت ممتاز قادری کو چھڑائے گی،حکومت کو پھانسی دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ اس ملک میں سنیوں کی اکثریت ہے جو رسول کے عشق میں ایک نہیں کروڑوں جانیں جانثا رکرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں،مقررین کا کانفرنس سے خطاب،تفصیلات کے مطابق سنی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیانواب آباد جی ٹی روڈ پر منعقدہ کانفرنس میں اہل سنت اور سنی تحریک کے علماء کرام نے خطاب کئے،اہل سنت انٹر نیشنل کے صدر پرنسپل جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ علامہ پیر عبدالقادرنے اپنے خطاب میں کہا کہ سلمان تاثیر نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی توہین کی ،انکا کہنا تھا کہ دنیا کا قانون جو مرضی ہوہم تو یہ جانتے ہیں کہ ممتاز قادری سچا عاشق رسول ہے جس نے مرتد کو جہنم واصل کر کے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا، اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام سنی جو اس ملک کی اکثریت ہیں ممتاز قادری کو چھڑائیں ،انھوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا عزم کیا،کراچی میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نائن زیرو پر رینجرز کی دلیرانہ کاروائی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سماج دشمن عناصر کے خلاف جرات مندانہ اقدم قرار دیا ، انکا کہنا تھا کہ عنقریب کراچی میں سنیوں کا غلبہ ہوگا جو نظام مصطفیٰ کے داعی ہیں،انکا کہنا تھا کہ سنیوں نے پاکستان بنایا انکے آباؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیں، سنی ملکر ممتاز قادری کو رہا کرائیں گے ،اگر ممتاز قادری کو حکمرانون نے پھانسی دی تو رو زقیامت وہ حضوڑ کو کیا منہ دکھائیں گے ،ممتاز قادری زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا ،اس موقع پر قرار داد منظور کی گئی جس میں ممتاز قادری کو رہا کرنے کا عہد کیا گیا،انکا کہا تھا کہ جو بھی گستاخ رسول ہوگا اس کا قتل مسلمانوں پر واجب ہے،ممتاز قادری جیل میں بھی مصطفی کے ترانے گاتا ہے اور باہر آکر بھی رفعت مصطفی کا اعلان کرے گا،کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا سٹیج نواب آباد اوور ہیڈ برج پر بنایا گیا تھا جبکہ سیکورٹی کے انتظامات سنی تحریک کے کارکنان نے سنبھال رکھے تھے ،جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی کے لئے موٹڑ وے پولیس بھی موقع پر موجود تھی تاہم سٹیج کی جانب سے راستے کو روکا گیا تھا،جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں،اس موقع پر سنی تحریک کے کارکنان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔