چکوال ضلع کے ترقیاتی کاموں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ،چوہدری لیاقت علی

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:49

چکوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) ضلع کے ترقیاتی کاموں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و صدر مسلم لیگ ن ضلع چکوال چوہدری لیاقت علی خان اور ڈی سی او محمود جاوید بھٹی نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کی اعلیٰ سطح اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک نعیم اصغر، ملک محمد امیر ٹمن، ملک شہریار اعوان، چوہدری حیدر سلطان، ملک محبوب، اسسٹنٹ کمشنر ، ٹی ایم اوز اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف زیر تکمیل ترقیاتی سکیمیں جن کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں وہ تیس جون سے قبل مکمل کر لی جائیں گی۔ ڈی سی او نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور تمام تعمیراتی محکموں کے تکینکی افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معیار اور میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بروقت منصوبہ جات مکمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کانوٹس دے دیا۔