این ،او،سی کینسل کرنا اہل سنت دشمنی ہے‘آج ہر حال میں کانفرنس کرکے دیکھائیں گے‘ انجمن طلبہ اسلام

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ مکین گنبد خضرملین کانفرنس کے انعقاد سے قبل این ،او،سی کینسل کرنا اہل سنت دشمنی ہے،جو پنجاب حکومت کو مہنگی پڑے گی‘آج ہر حال میں کانفرنس کرکے دیکھائیں گے اور شیڈول کے مطابق ہوگی۔حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ کارکنان کو سڑ کوں پر آنے کی کال دیں گے۔

(جاری ہے)

جسے کنڑول کرنا حکومت کے بس میں نہ ہو گا ،پنجاب حکومت اہل سنت کو ہراساں کرنے سے باز آجائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور منیار پاکستان گراونڈ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت محبتوں کے سفیر اہل حق کو دیوار سے لگانے سے باز آئے جائے ورنہ موجودہ حالات تحریک نظام مصطفی کی طرف جا رہے ہیں۔اہل سنت کو امن پسندہی کی سزا دی جا رہی ہے ۔ریاستی طاقت ہمارے حوصلے نہیں توڑے جا سکتے ،اوچھے ہتھکنڈے،گرفتاریاں ،مقدمات اور ریاستی جبر سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ، انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نے کانفرنس کی تشہری مہم کو روکنا شرم ناک فعل ہے ۔