رینجرز پر خودکش حملے میں 6 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، ابتدائی رپورٹ

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) کراچی میں رینجرز پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، موٹر سائیکل کا انجن اور چیسیسز نمبر مٹے ہونے اور نمبر پلیٹ نہ ہونے سے مالک کی تلاش میں مشکل ہوگئی ۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب رینجرز پر ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کا انجن اور چسیسزز نمبر نہیں مل سکا۔

دہشت گردوں نے انجن اور چیچز نمبر گرینڈ کر کے مٹا دیئے ہیں۔ موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی جس کے باعث موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش مشکل ہے۔ بم دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ دھماکے میں سٹیل کی کیلوں کی پلیٹیں استعمال کی گئیں۔ جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔ امپروائز ایکسپلوز و ڈیوائس میں لگا بٹن بھی بم ڈسپوزل سکواڈ کو مل گیا۔

متعلقہ عنوان :