کراچی کو مافیا سے نجات دلانا بھی سیکورٹی اداروں کا ہی فریضہ ہے ‘ روشن پاکستان پارٹی

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:34

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) ناظم آباد خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے رینجرز اہلکاروں کو خراج تحسین اور کراچی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے عزم کو کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکو سلام پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے مطالبہ کیا کہ کراچی آپریشن کو مکمل طور پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بناتے ہوئے اس کی رفتار تیز کی جائے اور جرائم میں ملوث ہر فرد سے یکساں طور پر نمٹا جائے خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت ‘ کالعدم تنظیم یا کسی بھی سرکاری ودفاعی ادارے سے ہی کیوں نہ ہو جبکہ بیرونی ایجنٹوں‘ دہشتگردوں ‘ بھتہ مافیا اور ٹارگیٹ کلرز سے نجات دلانے کے ساتھ ٹینکر مافیا ‘ ٹرانسپورٹ مافیا ‘پارکنگ مافیا ‘چنچی مافیا ‘ ویگن مافیا ‘ پٹرول مافیا ‘اسلحہ و منشیات فروشوں ‘ قبضہ گروپوں ‘ رشوت خوروں ‘ سرکاری محکموں میں موجود کمیشن ایجنٹوں ‘ ملاوٹ مافیا ‘ ناجائز منافع خوروں ‘ ذخیرہ اندوزوں ‘ گرانفروشوں اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کے ساتھ جبراً یا دھوکہ دہی سے چندہ وصولنے والوں سے کراچی کے شہریوں اور عوام کو نجات دلانابھی سیکورٹی اداروں کا فریضہ ہے اسلئے آرمی چیف ‘ ڈی جی آئی ایس آئی ‘ ڈی جی ایف آئی اے ‘کور کمانڈر سندھ ‘ کور کمانڈر کراچی ‘ ڈی رینجرز ‘ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی کراچی اس جانب بھی توجہ دیں

متعلقہ عنوان :