پانی کے عالمی دن الخدمت کراچی کے تحت (آج) بچوں کی واک ہوگی

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) الخدمت کراچی کے تحت (آج ) اتوار کوپانی کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی واک کا اہتمام کیا جائے گا ، واک اسلامیہ کالج سے مزار قائد تک منعقد ہوگی ،واک میں صاف پانی کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی جائے گی ، پروگرام میں سابق سٹی ناظم کراچی اور الخدمت کے نگراں نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ و دیگر معروف شخصیات شرکت کرے گے،ترجمان الخدمت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ واک میں بھر پور شرکت کریں تاکہ صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :