محکمہ آبپاشی واٹر ریسورس مینجمنٹ کا انتہائی جامع اور منظم پروگرام ترتیب دے گا، میاں یاور زمان
ہفتہ 21 مارچ 2015 19:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) صوبائی محکمہ آبپاشی نے نہری پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر آبی وسائل کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ صوبہ بھر میں زرعی و صنعتی مقاصد کے لئے لوگوں کی ڈیمانڈ پوری کی جا سکے - اس مقصد کے لئے بین الاقوامی ماہرین کا تکنیکی تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے ،یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے آج اپنی رہائش گاہ پر کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی - وفد کی قیادت لوئر باری دوآب کینال ساہیوال ایریا واٹر بورڈ کے چیئرمین سردار ٹیپو عثمان کررہے تھے- اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن ) چوہدری محمد اشرف ، جنرل مینجر چوہدری خاور نذیر،جنرل مینجر (آپریشن )پیڈا ملک محمد طارق کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے،صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں زرعی ضروریات کے مطابق نہری پانی کی دستیابی کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تا ہم کچھ علاقوں میں پانی کی کمی کو زیادہ شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے - اس حوالے سے مساویانہ بنیادوں پر نہری پانی کی تقسیم یقینی بنانے اور اس کے ضیاع سے بچنے کے لئے محکمہ آبپاشی نے واٹر ریسورس مینجمنٹ کا انتہائی جامع اور منظم پروگرام ترتیب دیاجا رہا ہے جس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک اور جاپانی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی جیسے اہم انٹرنیشنل اداروں کا تکنیکی تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے تا کہ دیگر ممالک کے تجربات کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے آبی وسائل کا انتظام زیادہ بہتر اور منظم انداز میں کیا جا سکے -اس حوالے سے جی ایم پیڈا چوہدری خاور نذیر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے - وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب کا نہری نظام زرعی پیدا وار بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے جس سے کسانوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی آبی مشکلات کم کرنے کے لئے اربوں روپے کی مالیت سے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس سے کسان برادری کو فائدہ پہنچے گا اور زراعت کا شعبہ جدید خطوط پر استوار ہو گا ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.