سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے بابر نعمان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے؛بابر نعمان کے ورثاء کاسرگودھا پریس کلب کے باہر احتجاج

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے بابر نعمان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائے جائے‘ سرگودھا پریس کلب کے باہر بابر نعمان کے ورثاء اور کوٹ پہلوان کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بابر نعمان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے‘ اور ان کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں‘ مظاہرین نے سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کرتے ہوئے احتجاج کیا‘ اور ٹریفک معطل کردی‘ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی یادرہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں بابر نعمان کو مشتعل افراد نے زندہ جلادیا تھا جس پر ہفتہ کے روز سرگودھا پریس کلب کے باہر شاہپور کے قصبہ کوٹ پہلوان کے رہائشیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔