شہباز شریف کا پنجاببھر کے خصوصی بچوں کے ہاسٹلز میں کھانا مفت فراہم کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے خصوصی بچوں کے ہاسٹلز میں کھانا مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے‘ جس پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم بھی مختص کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی اور بھکر سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں قائم 16 سپیشل بچوں کے ہاسٹلز میں صبح کا ناشتہ‘ دوپہر اور رات کے کھانے پر آنیوالے اخراجات خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں صوبہ بھر میں قائم سپیشل بچوں کے ہاسٹلز کو کھانے کی فراہمی کیلئے حکومت نے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم بھی مختص کردی ہے‘ جس سے مخصوص بچوں کو کھانا فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :