جیکب آباد میں چار روز قبل شوہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی لڑکی کا مقدمہ درج، پولیس قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام، ورثہ کا احتجاج، انصاف کی اپیل

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) جیکب آباد میں چار روز قبل شوہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی لڑکی کا مقدمہ درج، پولیس قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام، ورثہ کا احتجاج، انصاف کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ڈنگر محلہ میں چار روز قبل ملزم وقار عمرانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی نوجوان بیوی 21سالہ مسمات طاہرہ بانو کو سخت تشدد کا نشانے بناتے ہوئے اس کی ہڈیاں توڑنے کے بعداس کو اپنے والد اور بھائی کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا ،ایسے واقعے کے بعد حدود کی پولیس نے مقتول لڑکی طاہرہ بانو کے چچا محمد اقبال کھوسو کی مدعیت پرملزمان وقار عمرانی، سعید عمرانی اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے ،قتل میں ملوث افراد کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بااثر شخص کی سپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس ان کو گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے، شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی نوجوان لڑکی طاہرہ بانو کے والد عبدالسمیع کھوسو نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ساتھ ظلم کیا گیا ہے میری نوجوان بیٹی کو میرے سامنے بے دردی سے قتل کیا گیا مگر پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی،انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے چیف جسٹس آف پاکستان واقعے کا نوٹس لیں اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :