Live Updates

نوجوان تحریک انصاف کا جنون ہیں ۔ نوجوانوں کے ساتھ مل کر بنوں کی تقدیر بدل دیں گے،عمران خان

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان تحریک انصاف کا جنون ہیں ۔ نوجوانوں کے ساتھ مل کر بنوں کی تقدیر بدل دیں گے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں کو شکست دیں گے جو ملک میں کرپشن کرتے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات میں ان لوگوں کو شکست فاش کریں گے ۔ جس کی ضمیر کی قیمت صرف ڈیزل کے پرمٹ کی قیمت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خطے میں کرپشن اور نئے پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے خطے میں ترقی بدعنوانی کے خاتمے سے ہی ممکن ہے تحریک انصاف کے نوجوانوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار جوڈیشل کمیشن بنایا گیا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف صوبے بھر میں کلین سویپ
کرے گی ۔ بلدیاتی انتخابات میں ان لوگوں کی شکست یقینی ہے جنہوں نے ڈیزل کے پرمٹ کے لئے صوبے کی عوام کے حقوق پامال کئے اور اپنی جیبیں بھری ہیں کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر میں پہنچائیں ۔ کامیابی تحریک انصاف کی منتظر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات