Live Updates

پارٹی اختلافات ،پاکستان تحریک انصاف کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار دکھائی نہیں دیتی ، میڈیا رپورٹس

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف ان انتخابات کے لئے تیار نہیں دکھائی دیتی اور اس کا ملبہ پارٹی کے اندر اختلافات اور اندرونی سٹرکچر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینٹ ایریاز میں انتخابات کے حوالے سے لاتعلق تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ اور نئے پارٹی عہدیداروں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں ۔

ایک سینئر پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ پی پی (9 ) کے ایم پی اے آصف محمود ٹینچ بھاٹہ سے گلستان کالونی تک علاقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ پی پی 13 کے ایم پی اے عارف عباسی کا حلقہ چکلالہ میں 5 وارڈز اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک وارڈ پر مشتمل ہے اور دونوں رہنما پی ٹی آئی شمالی پنجاب اور راولپنڈی شہر کے عہدیداروں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں رپورٹس کے مطابق عمران خان نے 27 فروری کو اس سلسلے میں پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایم پی ایز اور مقامی عہدیداران اپنے متعلقہ حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کریں گے تاہم پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے آصف محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر غلام سرور اور سیکرٹری جنرل زاہد کاظمی کے خلاف شکایت درج کی ہے اور ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا ہے غلام سرور نے حکمت عملی وضع کرنے کی غرض سے کاظمی کی رہائش گاہ پر مقامی عہدیداروں کا اجلاس بلایا تھا تاہم مقامی ایم پی ایز جو کینٹ ایریاز سے منتخب ہوئے تے انہیں میٹنگ میں نہیں بلایا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق اگر پارٹی کے اندر یہ اختلافات موجود رہے تو پارٹی کی کارکردگی بلدیاتی انتخابات میں متاثر ہوں گی کیونکہ دونوں گروپس اپنے امیدوار سامنے لا سکتے ہیں اور مسلم لیگ ( ن ) کو صورت حال کا فائدہ پہنچے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات