پشاور سمیت صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہو نگے

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پشاور سمیت صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہو نگے ۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے سربراہ آفیسر کمانڈنٹ سٹیشن ہی ہو گا ۔ پشاور ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان ، ابیٹ آباد ، رسالپور ، حویلیاں ، چراٹ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندہ کنٹونمنٹ بورڈ کا نائب صدر ہوگا ۔

بورڈ کے دیگر ممبران وفاق کے نامزد کردہ ہو نگے ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹس ایریا میں یونین کونسل کے ناظم بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران ہو نگے ۔ کینٹ کے ایریاز یونین کونسل میں جنرل کونسلر کے بارہ نشستوں میں آٹھ مرد اور چار خواتین کے علاوہ مخصوص نشستوں پر بھی انتخابات جنر ل کونسلر کرینگے ۔ یونین کونسل کے ناظم اور نائب ناظم کا انتخابات براہ ر است ہو گا ۔ بورڈ کے یونین کونسل اکیس ممبران پر مشتمل ہو گا ۔ مخصوص نشستوں میں بھی دو خواتین کونسلروں کے علاوہ مزدور اور اقلیتی کونسلرز بھی ہو نگے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :