پنجاب حکومت نے آرمی پبلک سکول کے شہدا بچوں کے ورثاء کے کالونی کے قیام کے لئے اراضی مختص کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے آرمی پبلک سکول کے شہدا بچوں کے ورثاء کے کالونی کے قیام کے لئے اراضی مختص کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحمینہ درانی فاونڈیشن کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے صوبائی درارلحکومت پشاورکے دورہ پر پشاور میں شہدا کالونی کے قیام کا اعلان کیا تھا اور آرمی پبلک سکول کے 144بچوں کے ورثاء کو گھر بناکر دینے اور سکول کے تمام زندہ بچوں اور اساتذہ کو عمرے پر بھیجوانے وغیرہ کے حوالے سے بھی اعلان کیا تھا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تخمینہ درانی فاونڈیشن کی جانب سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں شہدا کالونی کے حوالے سے اراضی کے لئے سروے شروع کیا ہے کہ کہاں پر شہدا کالونی قائم کی جا سکے ۔ اور شہدا کالونی کے لئے اراضی کے سروے کے بعد کالونی کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا ۔