کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی رحمان ملک سے ملاقات ۔

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری کی سینیٹر رحمان ملک سے بلاول ہاوَس میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں تحریک انصاف اور حکومت کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات میں سیاسی جرگے کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک اور خاص طور پر کر اچی کی موجودہ صورتحال اور ایم کیو ایم کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔