شاہین یونین کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ریفرنڈم جیتنے پر مبارکباد
ہفتہ 21 مارچ 2015 17:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان نے این ایل ایف اور KPTایمپلائزشمع یونین کی حمایت یافتہ شاہین یونین کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ریفرنڈم جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز ہونے والے ریفرنڈم میں این ایل ایف کی حمایت یافتہ یونین نے ایم کیوایم ورکرزفرنٹ یونین کو عبرت ناک شکست دی تھی جبکہ چارسال سے ایم کیوایم نے ٹرسٹ میں ریفرنڈم نہیں ہونے دیا اور اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی تھی جس پر نیشنل لیبر فیڈریشن کی شمع یونین نے ہائی کورٹ کے ذریعے ریفرنڈم کی منظوری لی تھی ۔
مزدوررہنماؤں نے ایم کیوایم کی حمایت یافتہ یونین کی شکست پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے۔ KPT کے انتخاب کے بعد کراچی میں عزیز آباد سے قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن بھی جماعت اسلامی ہی جیتے گی۔اُنہوں نے این ایل ایف اور جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ یونین کی فتح کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اسے کراچی کے امن کے لیے سنگ میل قرار دیا اور توقع ظاہرکی کہ نومنتخب سی بی اے سن کوٹہ سمیت مزدوروں کے دیگر مسائل حل کرنے ساتھ ادارے کی نجکاری کے خلاف ایک موثر آواز بن کرابھرے گیمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.