پشین کربلامیں نامعلوم افرادنے جمعیت کے رہنمافاروق شاہ کے ٹیوب ویل سے سولرانرجی سسٹم چوری کرکے بورنگ میں پتھرڈال دیے لاکھوں روپے کانقصان ہوا،قاری نظرمحمدحقانی

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام حلقہ23یونٹ کے امیرقاری نظرمحمدحقانی،نعمت شاہ،منظورشاہ اورظہورشاہ نے کہاہے کہ پشین کربلامیں نامعلوم افرادنے جمعیت کے رہنمافاروق شاہ کے ٹیوب ویل سے سولرانرجی سسٹم چوری کرکے بورنگ میں پتھرڈال دیے جس کے باعث انہیں لاکھوں روپے کانقصان ہواانہوں نے کہاکہ گزشتہ دورحکومت میں کربلااوربادنزئی بائی پاس پرلیویزکی چوکی قائم تھی لیکن جب موجودہ قوم پرست حکومت برسراقتدارآئی تواس نے لیویزچوکی ختم کرکے چوروں کوواردات کے لیے موقع فراہم کردیاہے اس لئے آئے روزعلاقے میں چوری کے واقعات رونماہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں کی بدعنوانی اورمیرٹ کی پامالی کی وجہ سے پشین جیسے پرامن ضلع میں بھی اب دن دہاڑے چوری کے واقعات رونماہورہے ہیں بلکہ اس میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہاہے جس کے باعث علاقے کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ سولرانرجی سسٹم کوچوری کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کرکے چوروں کوگرفتارکیاجائے اورلیویزکی پرانی چوکی کودوبارہ بحال کرکے علاقے میں امن قائم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :