بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال ، پرویز مشرف نے سیاسی رابطے تیز کردیئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ال پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر پرویز مشرف نے سیاسی رابطے تیز کردیئے ہیں۔ اتوار 22 مارچ کو مقامی ہوٹل میں پارٹی کا دو روزہ اجلاس پرویز مشرف کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک اے پی ایم ایل کے رہائش پذیر رہنما وعہدیداران شرکت کریں گے۔ دو روزہ اجلاس کے بعد پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی سربراہی میں مسلم لیگ کے دھڑوں اور دیگر چھوٹی جماعتوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اپریل کے پہلے ہفتہ سے مشرف کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں جلسے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :