جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے،عمران خان
ہفتہ 21 مارچ 2015 17:08
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات کرائی جائے گی جوڈیشل کمیشن کا قیام عوامی دباؤ اور ڈی چوک دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں آئی ڈی پیز کیمپ اور 2002 سے بند سکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھیں ۔ عمران خان نے سکول میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پر سکول کی بندش کے حوالے سے شہری نے شکایت کی تھی جو 2002 سے بند تھا سکول اب کھل گیا ۔ سکول کھلنے پر خوشی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور وزراء براہ راست ریڈیو پر عوام کے مسائل سنیں گے اور جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔(جاری ہے)
کمیشن کے قیام کو پاکستانی عوام کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیق ہو گی سب پتہ چل جائے گا کیا کیا ہو ا۔ الیکشن میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے دھاندلی کے تمام ثبوت پیش کریں گے ۔ 1970 کے الیکشن کے علاوہ تمام الیکشن کے بعد دھاندلی کے الزامات لگائے گئے الیکشن کو متنازعہ بنائے گئے لیکن کمیشن قائم نہیں ہو ا۔ لیکن پاکستانی عوام کے دباؤ اور دھرنے کی وجہ سے ملکی تاریخ یں پہلی بار جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا جس پر پاکستانی عوام مبارکباد کی مستحق ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں باقاعدہ طور پر طے کیا گیا تھا کہ کسی مسلح گروہوں کو برداشت نہیں کریں گے ایم کیو ایم خود بھی اس میں شامل تھا ۔کیا ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوانوں میں بھی کئی مسلح گروہ موجود ہیں سب سے پہلے ایوانوں میں بیٹھے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.