عباس پور میں چوروں کا راج پولیس خاموش تماشائی

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:07

عباسپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کی تحصیل عباس پور میں چوروں کا راج پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بازار اور گھروں سے چوریاں معمول بن گئیں چور دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں دھڑے سے گھر اور بازار سے موٹر سائیکل اور قیمتی اشیاء چرا کر لے جا رہے ہیں لیکن تاحال عباس پور کی حدود سے ایک بھی چوری کا مجرم گرفتار نہ ہو سکا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع راولا کوٹ کی تحصیل عباس پور میں چوری کی وارداتوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے موٹر سائیکل چوری اور گھر سے قیمتی اشیاء کی چوری معمول بن گئی ہے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں علاقہ مقیم شدید خوف و ہراس پائے جانے لگے ۔ تحصیل عباسپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ پروفیسر چودھری محمد ممتاز ، شیخ محمد یونس ، محمد جاوید ، محمد اسلم ، بنارس خان ، راجہ شیراز علی ، محمد قدوس ، محمد مشتاق ، ایوب خان ، چودھری تنویر ، چودھری شفیق ، محمد یاسین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

21مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز عباسپور میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن انتظامیہ چوری کی وارداتوں میں روک تھام کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ۔ اگر کوئی مجرم پکڑا بھی جاتا ہے اس سے بھاری مقدار میں رشوت لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دن بدن چوروں کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ عباسپور اور نوائی علاقوں سے رواں سال 20 سے زائد موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جبکہ گھروں میں بھی چوری کی متعدد وارداتیں پیش آ چکی ہیں لیکن چوری کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ذرائع کے مطابق عباسپور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک مکمل گروہ ہے جس کے تانے بانے اعلی سیاسی شخصایت سے ملتے ہیں اور پولیس کے چند افسران کو بھی باقاعدہ حصہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے چوروں کا گروہ دن بدن مضبوط ہو رہا ہے اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :