حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پرسمجھوتہ ملکی سیاست میں مثبت پیش رفت ہے ، محمد جمیل

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پرسمجھوتہ ملکی سیاست میں مثبت پیش رفت ہے جسکا خیرمقدم کرتے ہیں،یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہادونوں جماعتیں اپنی اندرونی دباوٴ کے باعث سمجھوتے پر آمادہ ہوئیں ،حکومت سیاسی عدم استحکام سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کواسمبلی میں لیجانے کی خواہاں تھی جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی سرکاری مراعات چھوڑنے پر تیار نہ تھے،جوڈیشل کمیشن کے ایشو پرمفاہمت سے دونوں جماعتوں کا بھرم رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا جوڈیشل کمیشن بنانے سے بھی 2013کے عام انتخابات کی دھاندلیاں بے نقاب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے،اس میں صرف سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری ہی ملوث نہیں بلکہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر)اشفاق کیانی بھی برابر کے شریک ہیں جنہیں کوئی نہیں چھیڑے گا،آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے،پاکستان میں آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے سب میں دھاندلی کی گئی ،دھاندلی کرانیوالی نادیدہ قوتیں آئندہ بھی اپنے پسندیدہ افراد کو ہی آگے لائیں گی۔