پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کی اشاعت کا کام مکمل ہو گیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کی اشاعت کا کام مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو کاغذات نامزدگی بھجوانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جسے آئندہ چند روز تک مکمل کرلیا جائیگا، ریٹرننگ افسران سمیت کنٹونمنٹ بورڈز کے دفاتر 23مارچ کو بھی کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :