یف بی آر نے 41 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے 2014 کے انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کیلئے ان اراکین اسمبلی کے ناموں کی فہرست آر ٹی او ٹو کو بھجوا دی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 41 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے 2014 کے انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کیلئے ان اراکین اسمبلی کے ناموں کی فہرست آر ٹی او ٹو کو بھجوا دی ہے، فہرست میں سینیٹر اعتزاز احسن اور ایم این اے ملک افضل کھوکھر کے نام بھی شامل ہیں اس کے علاوہ سردار آصف نکئی یاسین سوہل ، رانا تجمل حسین، احمد معین وٹو، عظمیٰ بخاری، سیف الملوک سمیت دیگر شامل ہیں، انکم ٹیکس انسپکٹرز ان 41اراکین اسمبلی سے انکم ٹیکس گوشوارے وصول کریں گے۔

متعلقہ عنوان :