کراچی: گزشتہ روز رینجرز اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج۔

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:56

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : گذشتہ روز قلندریہ چوک شاہرہ نور جہاں پر رینجرز اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ تھانہ نور جہاں میں درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ زخمی رینجر اہلکار حافظ محمد ظریف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ 15/118 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کی گزشتہ روز رینجرز اہلکاروں پر حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر سمیت 4 رینجر اہلکار زخمی ہو گئے تھے.

متعلقہ عنوان :