حکومت امن و امان اور بیروز گاری کا خاتمہ کرنے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے ،سید منظور شاہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:55

#/h#جعفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) حکومت امن و امان اور بیروز گاری کا خاتمہ کرنے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے لاہور واقعے میں 2 بے گناہ مسلمانوں کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد کے صدر سید منظور شاہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد کے صدر سید منظور شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت ملک میں امن و امان اور بیروز گاری کا خاتمہ کرنے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے ملک میں قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی اور لاہور جیسے واقعات میں کئی بے گناہ افراد کو زندہ جلانے کا سلسلہ جاری رہے گا واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے سید منظور شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں دہشت گردی،بیروزگاری،مہنگائی اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے جس سے بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی زراعت بھی تباہی کے تہہ تک پہنچ چکی ہے دہشت گردی سے مسجد، امام بارگاہیں اور گرجا گھر بھی محفوظ نہیں ہیں اور نہ ہی عوام لیکن حکمران عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے ملک میں شہنشاہیت نظام حکومت کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے حکمران جماعیتیں ملکی معیشت امن و امان کی بحالی جیسے مسائل اور بجلی بحران پر قابو پانے پر توجہ دینے کے بجائے مردہ مرغی کو حلال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :