ٹانک میں جشن ناروز کی تقریبات پولیس کی سخت سیکورٹی میں اختتاپذیر ہو گئیں

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:42

ٹانک( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ٹانک میں جشن ناروز کی تما م تقریبات پولیس کی سخت سیکورٹی میں اختتاپذیر ہو گئیں ٹانک کی تما م امام بارگاہوں پرچار سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر کفایت اللہ وزیر رات گئے تک سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے صوبہ خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ٹانک میں بھی صوبائی حکومت کے احکامات پر جشن ناروز کی تقریبات کے موقع پر ضلعی پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اٹھائے گئے تھے تاکہ جشن ناروز کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ٹانک کے ضلعی پولیس سربراہ کفایت اللہ وزیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے رات گئے تک ٹانک کی تمام امام بارگاہوں کے دورے کئے اور دن کے وقت جشن ناروز کی تقریبات کی سیکورٹی کو از خود مانٹیر کرتے رہے تھلہ جات پر تعینات پولیس اہلکاروں اور آفسیرز کو ہدایات دیتے رہے جشن ناروز کی تقریبات ٹانک کی مختلف امام بارگاہوں پر صبح ہوتے ہی شروع ہو گئیں تھیں اور کئی گھنٹوں تک جاری رہیں اس موقع پر امام بارگاہوں کے باہر اور اندر پولیس کے جوان تعینات رہے جبکہ ٹانک کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا تھا اور امام بارگاہوں والی گز گاہوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ کے ذریعے چیک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :