قبائلی علاقوں کے بچے ہمارے ہی بچے ہیں،پاک فوج تعلیم و تربیت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،بریگیڈئر ندیم انجم

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:36

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) قبائلی علاقہ جات کے بچے ہمارے ہی بچے ہیں،قبائلی بچوں کے ساتھ ملک کا مستقبل وابستہ ہے،پاک فوج بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ٹل کینٹ میں آغوش سپیشل چلڈرن سکول سے کرم،اورکزئی اور ھنگو کے بچے استفادہ کر رہے ہیں،والدین بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کی معاونت کریں۔

بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئرندیم انجم کا ٹل کینٹ میں آغوش چلڈرن سکول میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام ٹل کینٹ میں قائم آغوش سپیشل چلڈرن سکول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں کرم ایجنسی،اورکزئی ایجنسی اور ھنگو سے مشران،معززین سور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں خصوصی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

والدین اور معززین نے اپنے اپنے خطاب میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں پاک فوج کے مثبت اور کلیدی کردار کو سراہا۔ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگئیڈ کمانڈر کرم برگئیڈیر ندیم انجم نے کہا کہ قبائل کے بچے ہمارے بچے ہیں جس سے ملک و قوم کا درخشان مستقبل وابسطہ ہے۔اور ان کی کرادار سازی اور دور حاضر کے چیلنجز کے لیے ان کی تیاری والدین اور اساتزہ کی مشرکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آغوش سپیشل چلڈرن سکول ٹل کینٹ واحد منفرد تعلیمی ادارہ ہے جو 2014 میں قائم ہوا اور جس کی تعمیر،بچوں کے داخلے،درس و تدریس،ٹرانسپوٹیشن اور قیام و طعام سب انتظامات پاک فوج کر رہی ہے۔برگئیڈیر ندیم انجم نے بچوں کی صاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی زیر تربیت یہی بچے ملک و قوم کے معمار بنیں گئے اور اپنی صلاحیتوں کو پاکستان کی ترقی،استحکام اور خوشحالی کے لیے استعمال میں لائیں گئے۔اس موقعہ پر برگئیڈیر ندیم نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔جبکہ بچوں نے ورائیٹی شو میں شاندار پرفارمنس دیکر حاضرین سے دل کھول کر داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :